برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپک مقابلوں میں بدھ کے روز فٹبال کے سیمی فائنل میں برازیل نے ہنڈیورس کو چھ صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔
برازیل کی جانب سے اس میچ میں نیمار نے تیز ترین گول سکور کیا۔ انھیں گول سکور کرنے میں صرف 14 سکینڈ لگے۔
right;">اولمپک مقابلوں میں 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سکینڈ میں عبور کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ان کے سب سے مضبوط حریف جسٹن گیٹلن فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئے۔
جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ پہلے ہی 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں اور اب ان کی نظریں 200 میٹر دوڑ میں اپنے آٹھویں اولمپک طلائی تمغے پر جمی ہوئی ہیں۔